میری 1 ویڈیو 300 کروڑ کی پروپیگنڈا فلم کو بے نقاب کر دیگی:دھرو راٹھی
لاہور(شوبزڈیسک )بھارتی معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی نے کہاہے کہ میری ایک یوٹیوب ویڈیو بالی ووڈ کی پروپیگنڈا فلم کو بے۔۔
نقاب کرنے کے لیے کافی ہے ۔ ایکس پر جاری اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ویڈیو آج رات کو ریلیز کی جائے گی، جس کے ریلیز ہوتے ہی شدید ردعمل آئے گا اور بہت سے لوگوں کا بریک ڈاؤن ہو جائے گا۔دھرو راٹھی کے پیغام کو 26 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ اپنی ویڈیو میں وہ ایسا کیا تہلکہ مچانے والے ہیں؟۔