احمد علی اکبر کا منفرد انداز مداحوں کا ملا جلا ردعمل
لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکار احمد علی اکبر کے منفرد انداز پر مداحوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آگیا۔
احمد علی اکبر برائیڈل کٹیور ویک میں بطور شو سٹاپر ریمپ پر نظر آئے، تو سوشل میڈیا صارفین نے اسے ڈریکولا انسپائرڈ لُک، ہنی سنگھ جیسا انداز اور پرنس بسکٹ کا اشتہار قرار دیا، جبکہ ایک صارف نے کہا کہ وہ اس لباس میں سنوَل جادوگر لگ رہے تھے ۔کئی افراد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈیزائنرز اداکاروں کو مسخرے بنا رہے ہیں۔