جنوبی کورین اداکار اور اداکارہ کی طویل رومانوی تعلق کے بعد شادی
لاہور(شوبزڈیسک)جنوبی کوریا کی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار کم وو بن اور اداکارہ شن من آہ نے شادی کے بندھن میں بندھ کر نئی زندگی کا آغاز کردیا۔
دونوں فنکاروں نے طویل رومانوی تعلق کے بعد شادی کی ہے، ان کی ایجنسی اے ایم انٹرٹینمنٹ نے انسٹاگرام پر جوڑے کی خوبصورت بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی اورپوسٹ کے کیپشن میں کہا گیا کہ آج اداکارہ شن من آہ اور اداکار کم وو بن باضابطہ طور پر ازدواجی رشتے میں بندھ گئے ہیں۔