اداکار ساقی کو دنیا چھوڑے 39 برس بیت گئے

 اداکار ساقی کو دنیا چھوڑے 39 برس بیت گئے

لاہور (شوبزڈسیک) پاکستانی فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار ساقی کو دنیا چھوڑے 39 برس بیت گئے۔

فلم سٹار ساقی کا اصل نام عبداللطیف بلوچ تھا انہوں نے اپنی فنی زندگی میں ساڑھے چار سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انہیں بیس سے زائد ملکی و غیر ملکی زبانوں پر عبور حاصل تھاپی ٹی وی پر پیش کیے جانے والے ان کے ڈرامے دیواریں،جنگل اور گردش بھی بے پناہ مقبول ہوئے۔ فلم سٹار ساقی 22دسمبر1986ء کو انتقال کر گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں