پاپ سنگر سلیم جاوید 65برس کے ہوگئے
لاہور(شوبزڈیسک )لوک گیت ‘جگنی’ سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے سدا بہار پاپ گلوکار سلیم جاوید نے 65 بہاریں دیکھ لیں۔انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر شائقینِ موسیقی کو ایک نئے گیت کا تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔۔۔
اپنی سالگرہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم جاوید نے کہا کہ 25 دسمبر میرے لیے کئی خوشیاں لے کر آتا ہے ۔ اس دن قائد اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش بھی منایا جاتا ہے اور دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات بھی ہوتی ہیں۔