2020زندگی کا نہایت مشکل اور آزمائش کا دور تھا:ریا چکرورتی
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی نے کہا ہے کہ سال 2020 زندگی کا نہایت مشکل اور شدید آزمائش کا دور ثابت ہوا تھا۔
ریا چکرورتی کا کہنا تھا کہ سشانت سنگھ کی موت کے بعد مجھے مبینہ منشیات روابط کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور متعدد سنگین الزامات عائد کیے گئے ،اس بحران کے دوران مجھے شدید ذہنی، سماجی اور قانونی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، تاہم 2025 میں سی بی آئی نے اپنی کلوز رپورٹ میں انہیں تمام الزامات سے بری کردیا تھا۔ انہوں نے اپنی دوستوں کی غیر مشروط حمایت کو اپنی زندگی کی بقا کا بڑا سبب قرار دیا۔