میوزک انڈسٹری میں لیجنڈز گلوکار مسلسل نظر انداز:حمیرہ چنا

میوزک انڈسٹری میں لیجنڈز گلوکار مسلسل نظر انداز:حمیرہ چنا

کراچی (آئی این پی)سینئر گلوکارہ حمیرا چنا نے پاکستانی میوزک انڈسٹری میں اقربا پروری اور لیجنڈز کو نظرانداز کرنے پر آواز اٹھا دی۔

حمیرا چنا نے ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے حمیرا چنا کا کہنا تھا کہ پاکستانی میوزک انڈسٹری میں اقربا پروری بہت زیادہ ہے اور مخصوص فنکاروں کے گرد ہی تمام مواقع گھومتے رہتے ہیں جبکہ باصلاحیت اور تجربہ کار گلوکاروں کو مسلسل نظرانداز کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں بہت زیادہ فیورٹ ازم ہے ، چند مخصوص ناموں کے ساتھ بار بار کام کیا جاتا ہے اور باقی باصلاحیت فنکاروں کو بھلا دیا جاتا ہے ، میں خود اس جانبداری کا شکار رہی ہوں، یہ افسوسناک ہے ، مگر حقیقت یہی ہے ، انڈسٹری کو چاہیے کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں