بھارتی اداکار کمل ہاسن کا شخصی حقوق کے تحفظ کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع
ممبئی(شوبز ڈیسک)ہندی اور سائوتھ کی فلموں کے معروف اداکار اور بھارتی پارلیمنٹ کے تامل ناڈو سے رکن کمل ہاسن نے اپنے اوپر فلمائے گئے گانے الگنایگن کے غیر مجاز استعمال کے خلاف شخصی حقوق کے تحفظ کے لیے مدراس ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔
گانا 2008ء کی تامل فلم داساوتھارم کا ہے ، کمل ہاسن نے عدالت میں دائر اپنی درخواست میں اپنے نام، تصویر اور لقب کے غیر مجاز، غلط اور غیر قانونی استعمال کو روکنے کی استدعا کی ہے ۔