کم عمر گرل فرینڈ رکھنے پر لیونارڈو ڈی کیپریو مذاق بن گئے
لاس اینجلس (آئی این پی)83ویں گولڈن گلوب ایوارڈز میں کم عمر گرل فرینڈ رکھنے پر اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو مذاق بن گئے ۔
ایوارڈز کی افتتاحی تقریر کے دوران میزبان نکی گلیزر نے لیونارڈو ڈی کیپریو کی نجی اور رومانوی زندگی پر مذاق کیا اور کہا کہ لیونارڈو نے شاندار کیریئر بنایا، بڑے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا، تین گولڈن گلوبز اور ایک آسکر جیتا اور سب سے متاثر کن بات یہ ہے کہ یہ سب انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کی عمر 30 سال ہونے سے پہلے حاصل کر لیا۔ بعدازاں میزبان نکی گلیزر نے اپنے اس مذاق پر معذرت کی۔