امیر گیلانی کا شاہد کپور جیسا لُک مداحوں کی توجہ کا مرکز
لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکار امیر گیلانی نے اپنے نئے اور منفرد ہیئر سٹائل سے مداحوں کو حیران کر دیا جسے سوشل میڈیا صارفین بھارتی اداکار شاہد کپور کے انداز سے مشابہ قرار دے رہے ہیں۔۔۔
امیر گیلانی نے انسٹاگرام پر اپنی تازہ تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ ایک بولڈ بز کٹ ہیئر سٹائل کے ساتھ نظر آ رہے ہیں، تصاویر سامنے آتے ہی یہ نیا انداز تیزی سے وائرل ہو گیا ،مداح اسے شاہد کپور کے کلاسک بز کٹ سے تشبیہ دے رہے ہیں۔