اے آر رحمان کے بیان پر بالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
ممبئی(شوبز ڈیسک)اے آر رحمان کے ہندی فلم انڈسٹری میں طاقت کے توازن میں تبدیلی سے متعلق حالیہ بیان نے نئی بحث چھیڑ دی۔
آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار نے انکشاف کیا کہ گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران ان کے پاس آنے والے کام میں کمی آئی ہے ، جس کی وجہ وہ فیصلہ سازی کے اختیار میں تبدیلی کو قرار دیتے ہیں۔رحمان نے کہا تھا کہ اب وہ لوگ فیصلے کر رہے ہیں جو تخلیقی نہیں ہیں۔ رحمان کے ان تبصروں پر ردِعمل دیتے ہوئے گلوکار ہری ہرن نے کہا کہ موجودہ نظام نہ مکمل طور پر سیاہ ہے اور نہ ہی سفید۔ یہ ایک گرے ایریا ہے ۔ میری واقعی خواہش ہے کہ زیادہ تخلیقی لوگ، یا کم از کم وہ لوگ جو موسیقی کو صحیح معنوں میں سمجھتے ہوں ایسے فیصلے کریں۔ موسیقار اور گلوکار لیسلی لیوس نے بھی اس بات سے اتفاق کیا کہ میوزک انڈسٹری میں تبدیلی آئی ہے ۔