گھر ٹوٹنے کا طعنہ، بشریٰ انصاری پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اپنے ساتھی اداکار جاوید شیخ پر ذاتی نوعیت کا مذاق کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی نشانہ بن رہی ہیں۔
کئی صارفین نے بشریٰ انصاری کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا اور جاوید شیخ کی حمایت کی۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بشریٰ انصاری اکثر بلاوجہ حد سے زیادہ بول جاتی ہیں۔کچھ صارفین نے یہ بھی لکھا کہ بشریٰ انصاری بلاشبہ ایک عظیم فنکارہ ہیں، لیکن عمر کے ساتھ ان کے بیانات میں تلخی آتی جا رہی ہے ۔ بڑی تعداد میں مداحوں نے جاوید شیخ کیساتھ ہونیوالے طنز کو نامناسب اور تکلیف دہ کہا۔