نور جہاں کا گیت انڈین جنریشن زی کے دلوں کی دھڑکن
ممبئی(شوبز ڈیسک)آج کل جب آپ انسٹاگرام سکرول کرتے ہیں تو اچانک ایک ایسی آواز آپ کو روک دیتی ہے جس میں درد، مٹھاس اور ایک عجیب سی کسک ہے ۔
یہ آواز پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ میڈم نور جہاں کی ہے اور گانا ہے ‘سانوں نہر والے پل تے بلا کے ’۔ این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ گانا جو تقریباً پانچ دہائیاں قبل ریکارڈ کیا گیا تھا، اب ونائل ریکارڈز یا ریڈیو کے بجائے انڈین نوجوانوں کے سمارٹ فونز پر راج کر رہا ہے ۔‘ ایک انڈین انفلوئنسر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘نور جہاں جی نے ‘لو بومبنگ’ اور ‘گھوسٹنگ’ جیسے الفاظ کی بہت پہلے ہی وضاحت کر دی تھی۔گانے کے بول آج کے دور کے اس المیے کی عکاسی کرتے ہیں جہاں کوئی میسج کا جواب نہیں دیتا یا وعدہ کر کے غائب ہو جاتا ہے ۔ اس گانے میں موجود بے بسی اور انتظار کی کیفیت کو جنریشن زی اپنی ‘سچویشن شپس’ اور ادھورے جذبوں کا عکس قرار دے رہی ہے ۔