پیغامات لیک، ٹیلر اور لائیولی میں اختلافات بے نقاب
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ان کی دیرینہ دوست بلیک لائیولی کے پیغامات منظر عام پر آنے کے بعد دوستی میں اختلافات بے نقاب ہوگئے ۔
رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور بلیک لائیولی کی دوستی اس وقت کمزور ہونا شروع ہو گئی تھی جب عوام کو اس تنازع کا علم نہیں تھا۔ واضح رہے کہ یہ پیغامات، جو ٹیلر سوئفٹ کے ایراز ٹور کے اختتام سے چند دن قبل بھیجے گئے تھے ، اُن دباؤ اور غلط فہمیوں کو اجاگر کرتے ہیں جنہوں نے بالآخر اس دوستی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔