صباقمر سحر خان کی اداکاری سے متاثر

 صباقمر سحر خان کی اداکاری سے متاثر

اسلام آباد (اے پی پی)اداکارہ صبا قمر نے ڈرامہ سیریل "ایک اور پاکیز ہ " میں سحر خان کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہاکہ سحر خان نے ثابت کیا ہے کہ ایک باکمال اداکار بھاری میک اپ یا مصنوعی پرفیکشن کے بغیر بھی ناظرین پر گہرا اثر چھوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سحر خان اس ڈرامے میں جس سلیقے سے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں وہ کسی تعارف کا محتاج نہیں اور ان کی یہی خوبی انہیں سب سے منفرد بناتی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر ان کے لئے کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں