عمر عالم شادی کے بندھن میں بندھ گئے
لاہور(نیٹ نیوز)اُبھرتے ہوئے اداکار عمر عالم شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔
عمر عالم کا نکاح فضا سے ہوا اور نکاح کی تقریب میں صرف قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔ نکاح کے فوٹو شوٹ کے لیے جوڑے کو سمندر کنارے قدرت کے دلکش نظاروں کے درمیان مختلف پوز دیتے دیکھا جا سکتا ہے ۔اداکار کے نکاح کا خوبصورت فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور مبارک باد بھی دی جا رہی ہے ۔