دماغ پر اثرات کی وجہ سے شراب نوشی ترک کی:بیلا حدید
لاس اینجلس (آئی این پی) عالمی شہرت یافتہ امریکی ماڈل بیلا حدید نے شراب نوشی کی عادت چھوڑنے کی وجہ بتادی ۔
بیلا حدید نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی شراب نوشی کی عادت چوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہانہوں نے شراب پینا اس لیے چھوڑا کیونکہ یہ انسان کی دماغی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہانہوں نے اس عادت کو ترک کرنے کیلئے چھ ماہ کوشش کی۔انہوں نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے ڈاکٹر اور نان الکوہولِک مشروبات کے برانڈ کے شریک بانی سے شراب پینے کے دماغ پر ہونے والے نقصانات کی وضاحت سننے کے بعد فیصلہ کیا کہ وہ شراب نہیں پئیں گی۔