مانی میرے کیریئر میں بہت بڑا سہارا ہیں:حرا مانی

مانی میرے کیریئر میں  بہت بڑا سہارا ہیں:حرا مانی

لاہور(این این آئی)اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ شوہر مومن ثاقب المعروف مانی میرے کیریئر میں بہت بڑا سہارا ہیں،

ہم اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو پروفیشنل رکھتے ہیں، ہم اپنی نجی اور کام کی زندگی کو آپس میں نہیں ملاتے ، مانی میرے سب سے بڑے نقاد ہیں وہ میرے کیریئر اور میرے اسکرپٹ میں بہت دلچسپی لیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مانی کو میرا کام پسند ہے ، میں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے تنقید ہو یا لوگوں کو یہ کہنے پر مجبور کیا جائے کہ حرا نے کیا کیا ہے ؟ میرے پاس ایک بہت اچھا سپورٹ سسٹم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں