مجھے ایسا شخص چاہیے جو اداکار کی زندگی کو سمجھے :دیویا دتہ

مجھے ایسا شخص چاہیے جو اداکار کی زندگی کو سمجھے :دیویا دتہ

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ دیویا دتہ نے اب تک شادی نہ کرنے اور سنگل رہنے کی وجوہات بتادیں۔

ایک خصوصی گفتگو کے دوران اداکارہ نے جواب کہا کہ میں نے کئی بار محبت تلاش کی، لیکن جب شادی یا شراکت داری کی بات آتی ہے تو اس کے لیے ایک دوسرے کی بھرپور نگہداشت اور درست شخص کے ساتھ ہونا بہت ضروری ہے ۔ انہیں ایک ایسا شخص چاہیے جو ایک اداکار کی زندگی کو سمجھے ، کیونکہ یہ زندگی ہائی پروفائل اور غیر متوقع ہوتی ہے ، اسی لیے انہیں ایسا ساتھی چاہیے جو مضبوط ہو اور ان تمام باتوں کو قبول کر سکے ۔ دیویا نے اعتراف کیا کہ ان کی ملاقات کچھ واقعی اچھے لوگوں سے ہوئی، لیکن وقت کے ساتھ انہیں احساس ہوا کہ وہ ان کے لیے موزوں نہیں تھے ، بعد میں انہیں احساس ہوا کہ وہ بغیر کسی ساتھی کے بھی پُرسکون ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں