بھارتی کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا سے بھتہ خوری کانامزد گینگسٹر گرفتار

بھارتی کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا سے  بھتہ خوری کانامزد گینگسٹر گرفتار

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کوریوگرافر اور فلم ڈائریکٹر ریمو ڈی سوزا اور اہلیہ لیزیل ڈی سوزا سے 2018ء میں بھتہ طلب کرنے کے کیس میں نامزد گینگسٹر روی پجاری کو گرفتار کر لیا گیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق روی پجاری سینیگال سے ملک بدری کے بعد گزشتہ پانچ برس سے جیل میں تھا تاہم اس کیس میں اب تک اس کی گرفتاری نہیں ہوئی تھی۔ گینگسٹر نے ملزم ستیندر تیاگی کے کہنے پر ریمو ڈی سوزا، اِن کی اہلیہ اور منیجر کو دھمکیاں دیں اور 50لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں