بالی ووڈ پروڈیوسر وکرم بھٹ اور بیٹی کیخلاف فراڈ کا مقدمہ
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر اور ہدایتکار وکرم بھٹ اور ان کی بیٹی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
ایک تاجر نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ وکرم بھٹ اور ان کی بیٹی کرشنا بھٹ نے اس سے 13.5 کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے ۔ تاجر کا کہنا ہے کہ باپ بیٹی نے پیسے لے کر انہیں سینما اور دیگر مقامات پر سرمایہ کاری کے بدلے اچھا منافع دلانے کا وعدہ کیا تھا۔ وکرم بھٹ اس سے قبل بھی مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کی زد میں آ چکے ہیں۔