لائبہ خان نے صارفین کی تنقید کے بعد دولہا کا چہرہ دکھا دیا

لائبہ خان نے صارفین کی تنقید  کے بعد دولہا کا چہرہ دکھا دیا

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ لائبہ خان نے تنقید کے بعد دولہا کے ساتھ ہلدی و اُبٹن کی تصاویر شیئر کر دیں۔لائبہ خان اس سے قبل اپنے نکاح، دعائے خیر، ڈھولکی اور برائیڈل شاور کی تصاویر شیئر کر چکی ہیں۔

تمام تقریبات کی شیئر کردہ تصاویر میں انہوں نے اپنے دولہا جواد کا چہرہ چھپا کر رکھا تھا، جس کے بعد صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا یاتو اداکارہ نے دولہا کی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ اب آپ سب خوش ہیں؟ پلیز ماشاء اللّٰہ کہہ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں