چاندی 2 ہزار، سونا ساڑھے 25 ہزار روپے تولہ سستا

چاندی 2 ہزار، سونا ساڑھے 25  ہزار روپے تولہ سستا

کراچی(کامرس رپورٹر)عالمی اور مقامی سطح پر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 25 ہزار 500روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ11ہزار 862 روپے کی سطح پر آ گیا، اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 21 ہزار 862روپے کم ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے پر پہنچ گئی۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ، مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 2 ہزار 63 روپے سستی ہو کر 9ہزار 6روپے فی تولہ کی سطح پر آ گئی ۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت دباؤ کا شکار رہی، جہاں فی اونس سونا255 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 895 ڈالر پر آ گیا۔ عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق سونے کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی وجوہات میں امریکی ڈالر کی مضبوطی، عالمی شرح سود سے متعلق توقعات اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے کا رجحان شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں