انڈر 19ورلڈ کپ :سیمی فائنل میں رسائی پاک بھارت مقابلہ آج

 انڈر 19ورلڈ کپ :سیمی فائنل میں رسائی پاک بھارت مقابلہ آج

ہرارے (سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں انڈر19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لئے آج سپر سکس مرحلے میں آپس میں ٹکرائیں گی ،انگلینڈ،آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہیں۔

سپر سکس مقابلے میں بھارت کی جیت اسے سیمی فائنل میں پہنچا دے گی جبکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف بھاری مارجن سے جیت کی ضرورت ہوگی کیونکہ بھارت کا رن ریٹ پاکستان سے بہت بہتر ہے ،اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو پاکستان کو بھارت سے 105 یا زیادہ رنز سے فتح حاصل کرنا ہوگی۔ اگر پاکستان بھارت کے رنز کے ہدف کیلئے جاتا ہے تو پاکستان کو بہت تیزی سے مطلوبہ ٹارگٹ حاصل کرنا ہوگا،اگر پاکستان کو 251 کا ٹارگٹ حاصل کرنا ہے تواسے یہ ٹارگٹ.4 29 اوور میں حاصل کرنا ہوگا، اگر ٹارگٹ کم ہوتا ہے تو پاکستان کو اسے مارجینلی تیزی سے حاصل کرنا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں