امریکا :بجٹ منظوری وقت پر نہ ہو سکی ، وفاقی حکومت جزوی بند
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی حکومت ہفتے کو جزوی طور پر بند ہو گئی کیونکہ انگریس نے 2026 کے بجٹ کی منظوری وقت پر نہیں دی۔
جزوی بندش کا اثر محدود رہنے کا امکان ہے کیونکہ ایوان نمائندگان اگلے ہفتے سینیٹ کے منظور کردہ معاہدے کی توثیق کرے گا۔بندش کا سبب ہوم لینڈ سکیو رٹی کے لیے فنڈنگ پر ڈیموکریٹس اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کا ناکام ہونا تھا، جس کے بعد کئی وفاقی محکمے اور خدمات متاثر ہو سکتی ہیں۔صدر ٹرمپ نے ایوان سے فوری کارروائی کی اپیل کی۔