20سے 30لاکھ میں سادگی سے شادی کرونگی : علیشبہ انجم
لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن و معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر علیشبہ انجم نے سادگی سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔حال ہی میں جب ٹک ٹاکر سے ان کی شادی کے منصوبوں سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں سادگی سے شادی کروں گی، جو 20 سے 30 لاکھ روپے میں ہو سکتی ہے ، صرف نکاح اور ولیمہ ہو گا۔
اسی موقع پر انہوں نے اپنے لباس کی قیمت کی متعلق تفصیل بھی بتائی اور کہا کہ میں نے جینز جاپان سے خریدی ہے جس کی قیمت 20 ہزار روپے ، شرٹ 10 ہزار روپے اور جوتوں کی قیمت 25 ہزار روپے تک ہے ۔علیشبہ انجم کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی، اس پر ردعمل دیتے ہوئے صارفین ٹک ٹاکر کی تعریف کر رہے ہیں۔