بچے کی والدہ کی قبر پر سوتے ہوئے تصویر نے دل دہلادیئے
نیروبی (نیٹ نیوز)کینیا سے ایک دل کو چھو لینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے دیکھنے والوں کو غمزدہ کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں کم عمر بچہ اپنی ماں کی قبر پر لیٹا ہوا دکھائی دے رہا ہے ، یہ تصویر کینیا کے ایک گاؤں میں لی گئی جہاں بچہ اپنی والدہ کی وفات کے بعد قبر پر جا کر سو گیا۔
مقامی افراد کے مطابق بچہ اپنی ماں کے ساتھ گہری وابستگی رکھتا تھا اور اس کی موت کے بعد شدید صدمے میں ہے ۔تصویر میں دکھائی دینے والا منظر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح ماں کی جدائی ایک بچے کے لیے ناقابلِ برداشت ہو سکتی ہے ۔سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر کو ‘‘انتہائی دردناک’’ اور ‘‘دل دہلا دینے والی’’ قرار دیا۔ کئی افراد نے مطالبہ کیا کہ بچے کی کفالت اور نفسیاتی مدد کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔