ترکیہ پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شامل نہیں ہوگا
پاکستان کے ساتھ ہمارا معاہدہ دوطرفہ ہی رہے گا :سعودی اور خلیجی ذرائع
ریاض (اے ایف پی)سعودی فوج کے قریبی ذرائع کے مطابق ترکیہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والے باہمی دفاعی معاہدے میں شامل نہیں ہوگا ، حالانکہ اس سے قبل اسی ماہ ایک ترک عہدیدار نے کہا تھا کہ اس اتحاد میں شمولیت کے لیے بات چیت جاری ہے ۔خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں یہ قیاس آرائیاں زوروں پر تھیں کہ تینوں ممالک ایک طاقتور اتحاد بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا: ترکی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے میں شامل نہیں ہوگا، مذاکرات سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا۔انہوں نے مزید کہا:یہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ معاہدہ ہے اور دوطرفہ ہی رہے گا۔ایک خلیجی عہدیدار نے بھی اس معلومات کی تصدیق کی۔خلیجی عہدیدار کا کہنا تھا: یہ پاکستان کے ساتھ ایک دوطرفہ دفاعی تعلق ہے ۔ ترکیہ کے ساتھ ہمارے مشترکہ معاہدے موجود ہیں، لیکن پاکستان کے ساتھ ہونے والا معاہدہ دوطرفہ ہی رہے گا۔