بنوں میں پولیس گاڑی پر فائرنگ، دو افراد ہلاک
بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) بنوں میں پولیس گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ۔
بنوں روڈ رنگین آباد کے مقام پر نامعلوم افراد نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کرک کی ایمبولینسیں اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال بی ڈی شاہ منتقل کیا ۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت زوہیب خان اور نظران اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔