ایشین سنوکر چیمپئن شپ :پاکستانی کیوئسٹ محمدآصف کافاتحانہ آغاز
دوحہ (سپورٹس ڈیسک ) سٹار پاکستانی کیوئسٹ اور سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے ایشین سنوکرچیمپئن شپ میں اپنے پہلے میچ میں اردن کے کیوئسٹ کو شکست دیکر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔
پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکرٹری نوید کپاڈیہ نے بتاتا کہ ایشین مینز سنوکر میں ایشیا بھر سے 43 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جنہیں 11 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔راؤنڈ میچوں کے بعد ہر گروپ سے 2 کھلاڑی لاسٹ 22 رانڈ کے لیے کوالیفائی کریں گے ۔ راؤنڈ رابن کے بعد 10 بہترین گروپ کے فاتح پری کوارٹر کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گے اور دیگر 12 کھلاڑی آخری 22 رانڈ کے لیے کوالیفائی کریں گے ۔ پہلے دن کے نتیجہ کے مطابق پاکستان کے قومی چیمپئن محمد آصف نے اردن کے تیمر الماسری کو اپنے پہلے ہی میچ میں 1-4 فریمزسے ہرا دیا، ان کی جیت کا سکور ان کے حق میں 52-80، 36-57، 15-102، 79-39 اور 52-61 رہا۔