شیراکوٹ:2کروڑ سے زائد کا ڈاکا، مزاحمت پر شہری زخمی

شیراکوٹ:2کروڑ سے زائد کا ڈاکا، مزاحمت پر شہری زخمی

لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکو، چور سرگرم، شیراکوٹ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے 2 ہزار تولے چاندی فروخت کر کے آنے والے شہری سے 2کروڑروپے سے زائد رقم لوٹ کر مزاحمت پر گولی مارکر زخمی کردیا۔

 لٹنے والے اصغر نے پولیس کو بتایا وہ 2022 تولے چاندی فروخت کر کے آرہا تھا کہ ڈاکو ئوں نے 2 بیگز میں رکھے 2کروڑ 17لاکھ 55 ہزار روپے لوٹے اورمزاحمت پر اسکے ہاتھ اور ٹانگ پر گولی مار کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے بھی تصدیق کی کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پرشہری اصغر کو فائرنگ سے زخمی کیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ دیگر وارداتوں میں نواب ٹائون کے آصف سے 2لاکھ 70ہزار روپے ، موبائل فون،قیمتی سامان،لاری اڈا میں سرفراز سے 2 لاکھ60ہزار نقدی، موبائل فون، گلشن اقبال میں اعجاز سے 2لاکھ 55ہزار نقدی اور موبائل فون،لٹن روڈ میں سلیم سے 2لاکھ35ہزارنقدی اور موبائل فون، گارڈن ٹائون میں افضل سے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں