امریکا:ٹرمپ کی امیگریشن کارروائیوں کیخلاف کئی شہروں میں ہڑتال
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا کے کئی شہروں میں ٹر مپ انتظامیہ کی سخت کارروائیوں کے خلاف ہڑتال کی گئی ۔مظاہرین نے امیگریش اینڈ کسٹم انفورسمنٹ کو شہر سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔۔۔
ہڑتال کی کال امریکی ریاست منی سوٹا میں امیگریشن ایجنٹس کے ہاتھوں 2 شہریوں کی ہلاکت کے بعد دی گئی تھی ۔ امریکی کانگریس رکن الہان عمر سمیت کئی منتخب نمائندوں نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے ۔واشنگٹن ڈی سی، ایریزونا، کولوراڈو، مشی گن، اٹلانٹا اور پورٹ لینڈ سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے ۔بعض ریاستوں میں سکولز بند رہے ۔