امریکا کی سعودی عرب کو 9 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل کی فروخت کی منظوری

امریکا کی سعودی عرب کو  9 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ  میزائل کی فروخت کی منظوری

واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)امریکی انتظامیہ نے سعودی عرب کو9ارب ڈالر مالیت کے پیٹریاٹ میزائل سسٹم اور متعلقہ سامان کی فروخت کی منظوری دے دی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کیلئے یہ سودا 730 پیٹریاٹ میزائلوں اور متعلقہ سازوسامان کی فروخت کا ہے جو ایک بڑے غیر نیٹو اتحادی کی سکیورٹی کو بہتر بنا کر امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سکیورٹی کے مقاصد میں معاون ثابت ہو گا، جو خلیجی خطے میں سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کیلئے ایک قوت ہے ۔ہتھیاروں کی فروخت کا یہ اعلان سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کی ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔دوسری جانب امریکا نے اسرائیل کو بھی مجموعی طور پر 6اعشاریہ67 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں