دانش تیمور کا ماڈلز کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ، صارفین کی تنقید

دانش تیمور کا ماڈلز کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ، صارفین کی تنقید

لاہور(شوبزڈیسک )گزشتہ برس رمضان ٹرانسمیشن کے دوران کثرتِ ازدواج سے متعلق بیان دینے پر تنقید نشانہ بننے والے دانش تیمور اپنے حالیہ بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر دوبارہ تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ دانش تیمور اور عائزہ خان نے ملبوسات کے برانڈ کے لیے ایک ماڈلنگ مہم میں حصہ لیا۔

برانڈ کی جانب سے پہلے دانش تیمور کی دیگر خاتون ماڈلز کے ساتھ تصاویر جاری کی گئیں، جس کے بعد عائزہ خان کے ساتھ فوٹو شوٹ شیئر کیا گیا۔ان تصاویر پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا اور کئی صارفین نے الزام لگایا کہ یہ مہم کثرتِ ازدواج کے تصور کو فروغ دے رہی ہے ۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ دانش تیمور صرف عائزہ خان کے ساتھ ہی جچتے ہیں، جبکہ کچھ نے طنزیہ تبصرے کیے ۔بعض مداحوں نے سوال اٹھایا کہ عائزہ خان کو دانش کے بولڈ فوٹو شوٹس اور دیگر اداکاراؤں کے ساتھ رومانوی مناظر پر اعتراض کیوں نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں