امریکی شہری صحتمند بننے کیلئے ایک سال کیلئے کمرے میں بند

امریکی شہری صحتمند بننے کیلئے ایک سال کیلئے کمرے میں بند

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی ریاست یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے شخص نے صحتمند بننے کیلئے خودکو ایک سال کیلئے اپنے گھر کے کمرے میں بند کر لیا۔بتایا جاتا ہے کہ 49 سالہ اسکپ بوئس نامی اس شخص نے فیصلہ کیا وہ اپنی زندگی کے انداز کو بہتر بنانے کے لیے پورا سال بیڈروم تک ہی محدود رہے گا اور بیرونی دنیا سے ہر قسم کا رابطہ ختم کر دے گا۔

اسکپ بوئس جو تعمیراتی کاروبار کا سابق مالک ہے ، 10 فروری کو اپنی بیوی اور بیٹی کو الوداع کہہ کر اپنے بیڈروم میں داخل ہوا اور دروازہ بند کرکے اپنے ایک سالہ تنہائی کے منصوبے کا آغاز کر دیا۔ وہ اس پورے تجربے کو یوٹیوب پر براہِ راست نشر کریگا۔اسکا دعویٰ تھا کہ تنہائی میں لگ بھگ تین ہفتے گزارنے کے بعد زندگی میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ زیادہ ورزش کر رہا ہوں، کھانے پینے کا طریقہ صحت مند ہو گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں