سرد موسم کے باعث آرٹیمس ٹو مشن کی آزمائش مؤخر

 سرد موسم کے باعث آرٹیمس ٹو مشن کی آزمائش مؤخر

فلوریڈا (نیٹ نیوز)ناسا نے کو فلوریڈا میں غیر معمولی سرد موسم کے باعث چاند کے گرد اپنے پہلے انسان بردار مشن کو مؤخر کر دیا ،یہ مشن ناسا کے 50 برس سے زیادہ عرصے میں پہلی بار چاند پر انسان کو بھیجے جانے کے مشن کی کڑی ہے ۔

امریکی خلائی ادارے کے مطابق لانچ سائٹ پر آنیوالی نایاب آرکٹک سرد لہر کی وجہ سے آرٹیمس ٹو مشن کا شیڈول آگے بڑھانا پڑ گیا۔اب عملے کے ساتھ پہلے آرٹیمس مون مشن کی لانچنگ کی نئی تاریخ 8 فروری سے پہلے ممکن نہیں۔ قبل ازیں یہ تاریخ 6 فروری طے کی گئی تھی۔ناسا ہفتے کے روز 98 میٹر (322 فٹ) طویل اسپیس لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) راکٹ کا فیولنگ ٹیسٹ کرنے کے لیے تیار تھا۔ تاہم، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے ہوجانے کی صورت میں تمام سرگرمیاں منسوخ کر دی گئیں،اگر موسم سازگار رہا تو اب یہ اہم ڈریس ریہرسل پیر کے روز کرنے کا منصوبہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں