شاہ رخ اور گوری کی شادی کی وجہ میں تھی :نیلم

شاہ رخ اور گوری کی شادی کی وجہ میں تھی :نیلم

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نیلم کوٹھاری نے شاہ رخ خان اور گوری خان کی شادی کے بارے میں چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ ان کی رومانس کی وجہ دراصل وہ خود تھیں۔نیلم نے کہا کہ کچھ مہینے پہلے شاہ رخ مجھ سے کہہ رہے تھے ، تم جانتی ہو نیلم، گوری اور میری شادی کی ایک وجہ تم بھی ہو۔

نیلم کے مطابق وہ مجھے بتا رہے تھے کہ جب میں فلمیں کر رہی تھی تو وہ میرے بہت بڑے مداح تھے اور گوری بھی میری بڑی فین تھیں۔ اس لیے وہ دونوں میری فلمیں اکٹھے دیکھا کرتے تھے ۔ یوں ان کے درمیان رومانس شروع ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوں شاہ رخ اور گوری کے ساتھ ہونے کی ایک وجہ میں بھی ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں