خشک پھلوں،میوہ جات کی درآمدات میں6فیصد کمی

خشک پھلوں،میوہ جات کی درآمدات میں6فیصد کمی

اسلام آباد(آ ئی این پی)خشک پھلوں اور میوہ جات کیدرآمدات میں دسمبر 2025 کے دوران 6 فیصد کمی ہوئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 18.8 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ دسمبر 2024 کے دوران خشک پھلوں اور میوہ جات کی درآمدات کی مالیت 20 ملین ڈالر رہی تھی۔ اس طرح دسمبر 2024 کے مقابلے میں دسمبر 2025 کے دوران خشک پھلوں اور میوہ جات کی ملکی درآمدات میں 1.2 ملین ڈالر یعنی 6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں