انٹارکٹیکا کی برف کے نیچے کیا ہے ،راز سے پردہ اٹھ گیا

انٹارکٹیکا کی برف کے نیچے کیا ہے ،راز سے پردہ اٹھ گیا

واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک)سائنسدانوں نے انٹارکٹیکا کی برف کے نیچے چھپی زمین کی تفصیل پہلی بار واضح طور پر دریافت کرلی۔انٹارکٹیکا کی موٹی برف کے نیچے چھپی دنیا کی نئی نقشہ سازی نے سائنسدانوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے ، سائنسدانوں نے جدید سیٹلائٹ ڈیٹا کے ساتھ گلیشیئرز کی حرکت کا تجزیہ کرکے ایک نیا تفصیلی نقشہ تیار کیا ہے ۔

مختلف معلومات کو یکجا کر کے انہوں نے برف کے نیچے کی زمین کی شکل کا اندازہ لگا نے کی کوشش کی ہے ۔اس نئی نقشہ سازی سے ہزاروں نئے پہاڑی ٹیلے ، گہری وادیاں، اور کئی پوشیدہ پہاڑی سلسلے پہلی بار سامنے آئے ہیں۔ جو پرانے نقشوں میں دھندلے او غائب تھے ۔اگرچہ یہ نقشہ ابھی مکمل طور پر درست نہیں اور کچھ غیر یقینی صورتحال باقی ہے ، سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ انٹارکٹیکا کے موسمیاتی تبدیلیوں کے ردعمل کو سمجھنے میں اہم ثابت ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں