وزیراعظم وزیراعلیٰ پختونخوا کی آج بیٹھک،اہم امور پر بات چیت متوقع

وزیراعظم وزیراعلیٰ پختونخوا کی آج بیٹھک،اہم امور پر بات چیت  متوقع

وزیراعظم کی دعوت ملی،صوبے کے مسائل سامنے رکھوں گا، وفاق نے آئی ڈی پیز کے اربوں ہڑپ کئے :سہیل آفریدی گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہیں، مجھے عدالتوں سے نااہل کرایا یا راستے سے ہٹا دیا جائیگا:خیبرامن جرگہ سے خطاب

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوگی جس میں اہم بات چیت متوقع ہے سہیل آفریدی کا کہنا تھا  کہ وزیراعظم کی جانب سے دعوت ملی ، صوبے کے مسائل کا مقدمہ رکھوں گا۔ وزیراعلیٰ نے خیبرامن جرگہ سے خطاب میںکہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں ،وفاق نے ماضی میں آئی ڈی پیز کے اربوں روپے ہڑپ کئے ، میں نے 4ارب مختص کئے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہاہے ، 4 ارب نہیں متاثرین کیلئے 100 ارب روپے دیں گے ۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ تمام قبائلی اضلاع جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر رائے لوں گا ،گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مجھے عدالتوں سے نااہل کرایا یا راستے سے ہٹا دیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں