ٹیکسٹائل کونسل کا برآمدات دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

 ٹیکسٹائل کونسل کا برآمدات دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان ٹیکسٹائل کونسل(پی ٹی سی)نے وزیراعظم شہباز شریف کی برآمدات دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

پی ٹی سی نے وزیراعظم کی جانب سے ٹاپ ایکسپورٹرز کو اعزاز دینے کے اقدام کو برآمدی شعبے پر اعتماد کا واضح اظہار قرار دیا۔ کونسل کے مطابق یہ اقدام حکومت کی برآمدات بڑھانے اور صنعت کو سہارا دینے کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ ہے ۔چیئرمین پاکستان ٹیکسٹائل کونسل فواد انور نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں حکومت کا ایکسپورٹس کو مارکیٹ بیسڈ سپورٹ فراہم کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں برآمدی صنعت کے لیے مالی دبا ؤکم کرنے کے موثر اقدامات کیے گئے ہیں،ایکسپورٹ ری فنانس فیسلٹی میں کمی کو حکومت اور سٹیٹ بینک کے درمیان بہترین پالیسی ہم آہنگی کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے صنعتی بجلی ٹیرف میں کراس سبسڈی کے خاتمے پر بھی وزیراعظم اور حکومت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں