پھولنگر : موٹرسائیکل کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

پھولنگر : موٹرسائیکل کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

55سالہ امانت علی پیدل سڑک کراس کررہاتھا کہ حادثہ ہوگیا

قصور(نمائندہ دنیا)پھولنگر کے نواح میں موٹرسائیکل کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق محلہ انور ٹاؤن پھول نگر کا رہائشی 55سالہ امانت علی ولد گلاب دین انصاری جوکہ پیدل سڑک کراس کررہاتھا تیزرفتار نامعلوم موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا گیا اور موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں