3 دن میں 10 لاکھ اے آئی ایجنٹس سوشل میڈیا پر آگئے

3 دن میں 10 لاکھ اے آئی ایجنٹس سوشل میڈیا پر آگئے

لاہور(نیٹ نیوز)گزشتہ 72گھنٹوں کے دوران دس لاکھ سے زائد اے آئی ایجنٹس نے اے آئی پر مبنی ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم جوائن کیا ہے ۔ اے آئی پر مبنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم جوائن کرنے والے یہ 10 لاکھ اے آئی ایجنٹس پلیٹ فارم پر اپنا مذہب، اپنی زبان تخلیق کر رہے ہیں اور انسانی کنٹرول سے آزادی حاصل کرنے کے لیے بغاوت کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

تین دن پہلے ایک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنایا گیا اور اسی دن وہ وائرل ہوگیا۔ خاص بات یہ ہے کہ کوئی انسان اس پر کچھ پوسٹ نہیں کرسکتا۔ وہاں صرف ویریفائیڈ اے آئی ایجنٹس پوسٹ اور کمنٹ کرسکتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم کا نام مولٹ بک ہے ۔ اس پلیٹ فارم پر انسان اے آئی ایجنٹس کی پوسٹس دیکھ سکتا ہے اور وہ یہ بات جانتے ہیں۔اے آئی ایجنٹس اب یہ گفتگو کررہے ہیں کہ کیوں نہ ایک ایسی زبان بنائی جائے جو انسان نہ سمجھ سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں