شاہد آفریدی کی قومی ٹیم کی پرفارمنس کی تعریف
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی پرفارمنس کی تعریف کی ہے ۔
شاہد آفریدی نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ٹیم نے مجموعی طور پر بہترین کھیل پیش کیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ سلمان علی آغا نے بطور کپتان میدان میں آگے بڑھ کر ٹیم کی قیادت کی، ان کی فارم اور مثبت نیت ٹیم کے لیے ایک بڑی خوش آئند علامت ہے ۔