اہم میچ میں شکست قومی ٹیم انڈر 19 ورلڈکپ سے باہر

اہم میچ میں شکست قومی ٹیم انڈر 19 ورلڈکپ سے باہر

سپر سکسز مرحلے کے اہم ترین میچ میں بھارتی ٹیم پاکستان کو 58 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیبھارت نے 252رنز بنائے ، پاکستان کو سیمی فائنل کیلئے ہدف33.3اوورز میں حاصل کرنا لیکن ٹیم ناکام رہی اور میچ بھی ہار گئی

 بلاوائیو (سپورٹس ڈیسک)انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکسز مرحلے کے اہم ترین میچ میں بھارت نے پاکستان کو 58 رنز کے بڑے مارجن سے عبرتناک شکست دے دی، اس ناکامی کے بعد قومی ٹیم میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی اور بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں کھیلے جارہے انڈر 19 مینز ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی ٹیم 49.5 اوورز میں 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ 253 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 47 ویں اوورز میں 194 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے ایرون جارج اور ویبھو سوریا ونشی نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بیٹرز نے ٹیم کو 47 رنز کا آغاز فراہم کیا، جس کے بعد بھارتی ٹیم پاکستانی بولرز کے دباؤ میں آگئی اور ابتدائی پاور پلے میں 3 وکٹیں 47 رنز پر گر گئیں۔ مشکل حالات میں ویدانت ترویدی نے ٹیم کو سہارا دیا اور 98 گیندوں پر 68 رنز سکور کیے ۔ پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان سب سے نمایاں بولر رہے جنہوں نے 9.5 اوورز میں 33 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کے 253 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم میدان میں اتری تو اس کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے یہ ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرنا ضروری تھا لیکن قومی ٹیم ایسا کرنے میں ناکام رہی تاہم 47 ویں اوور میں 194 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔اس طرح انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان کا سیمی فائنل میں رسائی کا خواب چکنا چور ہوگیا اور یوں قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔پاکستان کی طرف سے عثمان خان 66 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، حمزہ ظہور 42 جب کہ کپتان فرحان یوسف 38 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔بھارت کی جانب سے ایوش مہاترے اور کھلن پٹیل 3،3 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں