افغانستان:وطن واپسی پر 50لاکھ افغان مہاجرین مشکلات کا شکار

افغانستان:وطن واپسی پر 50لاکھ  افغان مہاجرین مشکلات کا شکار

کابل(اے ایف پی)پاکستان اور ایران نے حالیہ برسوں میں افغان مہاجرین کی جبری واپسی تیز کر دی جس کے نتیجے میں افغانستان میں 50لاکھ سے زائد لوگ واپس آ چکے ہیں جو ملک کی کل آبادی کا تقریباً 10 فیصد بنتے ہیں۔

یہ لوگ اکثر بغیر مستقل رہائش، روزگار اور بنیادی سہولتوں کے واپس پہنچتے ہیں جس سے غربت، پانی و بجلی کی قلت اور صحت و خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے ۔ اقوامِ متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق واپس آنے والے ہزاروں افراد خاص طور پر عورتیں اور بچے مناسب امداد اور تحفظ کے بغیر واپس آ رہے ہیں جس سے انسانی بحران مزید شدید ہو گیا ۔ واپسی کے بعد بہت سے خاندان عارضی پناہ گاہوں، مشترکہ کمروں یا خیموں میں رہتے ہیں جبکہ روزگار کے مواقع انتہائی محدود ہیں جس سے بدحالی میں اضافہ ہوا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں