ایشین سنوکر ، محمد آصف کی لگاتار دوسری فتح
دوحہ (سپورٹس ڈیسک)ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے لگاتار دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ایونٹ کے دوسرے دن پاکستان کے ایک اور کیوئسٹ رانا عرفان نے بھی ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنا پہلا میچ جیت لیا۔
ایونٹ کے دوسرے دن پاکستان کے قومی چیمپئن محمد آصف نے بحرین کے ہشام الساقر کو با آسانی چار صفر فریمز سے شکست دے کر لگاتار دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ ان کی جیت کا سکور ان کے حق میں 16-102، 44-76، 07-73 اور 0-100 رہا۔