جیفری ایپسٹین سے روابط ،سلواکیہ کے قومی سلامتی مشیر مستعفی
براٹیسلاوا (اے ایف پی)سلواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر میروسلاف لائچاک نے امریکی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے روابط کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے دیا۔
2018 میں لائچاک اور ایپسٹین کے درمیان خواتین سے متعلق ٹیکسٹ پیغامات کا تبادلہ ہوا تھا۔ لائچاک یو این جنرل اسمبلی کے صدر بھی رہ چکے ۔ دوسری جانب امریکی ڈپٹی اٹارنی جنرل بلانچ نے کہا ہے کہ ایپسٹین سے متعلق دستاویزات کے آن لائن ریلیز کے بعد مزیدکوئی نیا مقدمہ نہیں چلایا جائے گا، بلانچ نے کہا ایپسٹین کے علاوہ صرف گسلین میکسویل پر مقدمہ قائم ہے ، وہ 20 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہے ۔