چپل، کنگھے اور برتن ،انڈیا میں نیم کا انوکھا استعمال
دہلی(نیٹ نیوز)نیم ایک ایسا درخت ہے جو برصغیر پاک و ہند سے مخصوص ہے ۔دہلی سے متصل ریاست ہریانہ کے روہتک کے رہائشی انیل جاگلان ان دنوں اپنے ہُنر سے لوگوں کو حیران کر رہے ہیں۔ وہ نیم، جامن اور ارجن کے درختوں سے ایسی اشیا بنا رہے ہیں جن کا ہماری روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہوتا ہے ۔
وہ ان سے کھانے کے برتن یعنی، رکابی، کٹورے ، چمچے وغیرہ بنا رہے ہیں اور ان کا یہ دعویٰ ہے کہ ان میں کھانا کھانے سے انہیں ان درختوں کے فوائد حاصل ہوں گے ۔انہوں نے نیم کے درخت سے کنگھے اور چپل بھی بنائے ہیں۔ اُن کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اُن کے برتن کبھی نہیں ٹوٹیں گے ، نہ اُن کا چپل کبھی ٹُوٹے گا اور نہ ہی اُن کے کنگھے ۔ اُن کے بنائے گئے نیم کے چپل جلد کے امراض کے لیے مفید ہیں۔انیل جاگلان کا کہنا ہے کہ اگر آپ انہیں پہن کے چلیں گے تو نیم کے اثرات آپ کو آپ کی زبان پر محسوس ہوں گے ۔