جِلد میں پھنس جانیوالی پھانس کو نکالنے کا آسان طریقہ

جِلد میں پھنس جانیوالی پھانس کو نکالنے کا آسان طریقہ

لاہور(نیٹ نیوز)ہاتھ یا پیر میں پھانس چبھنے کا مسئلہ بہت عام ہوتا ہے اور تکلیف دہ بھی ہوتا ہے ۔ لہسن کی پوتھی کو پھانس نکالنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ، چاہے وہ پھانس لکڑی کی ہو، شیشے کا ذرہ یا کچھ اور۔اگر پھانس بہت چھوٹی ہو یا گہرائی میں چلی گئی ہو تو متاثرہ حصے کو دھوئیں اور پھر لہسن کی پوتھی سے چھلکے اتار کر اسے دو ٹکڑے میں کاٹ لیں، اس کے بعد ایک حصے کا کٹا ہوا رخ متاثرہ جگہ پر رکھ دیں۔

اس کے بعد ٹیپ سے لہسن کے ٹکڑے کو وہاں سیل کردیں اور پھر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔لہسن میں موجود قدرتی جراثیم کش اور ورم کش خصوصیات سوجن اور درد کو کم کرتی ہیں جبکہ پھانس کو جِلد سے باہر نکالنے میں بھی مدد دیتی ہیں۔اسی طرح کیلے کے چھلکے بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، متاثرہ حصے کو چھلکے سے ڈھانپ دیں، جس میں موجود اجزااس پھانس کو نکالنے میں مدد دیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں